Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ، کھلاڑیوں اور سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکام ہونے کے باوجود امام الحق کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف موقع دینے پر چیف سلیکٹر انضمام الحق کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
دورہ ساؤتھ افریقہ پر بھی امام الحق بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اور وہ صرف ایک نصف سنچری ہی اسکور کر سکے ہیں۔ سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے اپنی ایک تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی جس میں انھوں نے بڑی عینک لگا رکھی ہے اور لکھا کہ سلیکشن کمیٹی کو اس عینک کے ذریعے ٹیم کا انتخاب کرنا چاہیے۔
قائد اعظم ٹرافی میں اچھی کارکردگی دکھانے والے عابد علی کو دورہ ساؤتھ افریقہ پر موقع دینے کا سوچا گیا لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا وہ منتخب نہ ہو سکے جبکہ فواد عالم ایک مرتبہ پھر سلیکشن کے عمل میں نظرانداز کر دیے گئے تھے جس وجہ سے شائقین کرکٹ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔