Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت میں عام انتخابات کی وجہ سے آئی پی ایل دو ہزار انیس پر شکوک و شبہات کیے جارہے تھے اور کہا جارہا تھا کہ میچز جنوبی افریقا اور یو اے ای میں منعقد کرائے جاسکتے ہیں ۔ ماضی میں بھی اسی وجہ سے یو اے ای اور جنوبی افریقا میں آئی پی ایل کے میچز منعقد کرائے جاچکے ہیں۔
مگر اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کے میچز بھارت میں ہی کرانے کی تصدیق کردی ہے۔ بھارتی بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق سیکورٹی ایجنسیز اور حکام سے مشاورت کے بعد آئی پی ایل بھارت میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈین پریمیر لیگ تئیس مارچ سے شروع ہوگی جس کے مکمل شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔