Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلی گئی تین میچز کی ون ڈے سیریز میں روس ٹیلر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اسی کی بدولت نیوزی لینڈ نے تین میچز کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ تیسرے ایک روزہ میچ میں روس ٹیلر نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 137رنز بنا کر سری لنکا کے لیے 364رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا ۔یہ روس ٹیلر کے ون ڈے کیریئر کی بیسویں سینچری ہے اور مسلسل چھٹی مرتبہ پچاس سے زائد رنز کی اننگز ہے۔
روس ٹیلر نے اپنی گزشتہ نو اننگز میں بالترتیب 59،113،10 ،181، 80، 86 ، 54 ، 90 ، 137 رنز بنائے۔ 2018 سے ہی ٹیلر کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے اور جب سے اب تک ان کی اوسط 98 رنز فی اننگز ہے اس عرصے میں صرف بھارت ویرات کوہلی ان سے آگے رہے