Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی پچز کو ناقص قرار دے دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے ملتان میں عالمی معیار کی وسیم اکرم اکیڈمی بنانے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ جنوبی افریقا میں پچز ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ٹھیک نہیں ہیں اگر ایسی پچز پاکستان میں ہوتی تو کب کی رپورٹ ہوجاتیں۔ سرفراز کی کپتانی پر بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ہم بہت جلدی کررہے ہیں، سرفراز کو تھوڑا ٹائم دینا چاہیے کیوں کہ ویسے بھی ابھی ٹیم میں ایسا کوئی کھلاڑی موجود نہیں جو کپتانی کرسکے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ہمارے پاس اسپینرز کی کمی ہے اس لیے ہمیں سعید اجمل جیسے باؤلرز کی خدمات حاصل کرنا چاہیے۔