Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت کی تاریخی فتح پر دنیا بھر سے بھارتی کپتان اور ٹیم کو مبارک بادیں وصول ہورہی ہیں ۔ پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ویرات کوہلی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ایشیا کی پہلی ٹیم ہے جس نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتی اور اسی لیئے پوری بھارتی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے ۔
بھارتی فینز عمران خان کی جانب سے مبارک باد کے پیغام کو خوب سراہتے ہوئے اسے اسپورٹس مین شپ کی مثال قرار دے رہے ہیں ۔
شعیب اختر نے بھی ٹویٹر پر بھارتی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ ٹیسٹ ٹیموں کے لیے مشکل ترین ثابت ہوتا ہے اس لیے آسٹریلیا کو انھی کے گھر میں دباؤ میں لے کر کامیابی حاصل کرنا بڑی کامیابی ہے۔