Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور احمد شہزاد نے گریڈ ٹو کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑی قائداعظم کرکٹ ٹرافی گریڈ ٹو میں فیصل آباد کی نمائندگی کریں گے۔۔۔ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد احمد شہزاد پہلی بار ان ایکشن ہوں گے۔۔فیصل آباد کی ٹیم مینیجمنٹ کا کہنا ہے کہ مصباح الحق جیسے کھلاڑی کی ڈومیسٹک کرکٹ کے گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں شرکت باعث اعزاز ہے
مصباح الحق پی سی بی کرکٹ کمیٹی میں شامل ہیں، گراونڈ میں کھیلنے سے خامیوں کا اندازہ لگاسکتے ہیں۔ گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں فیصل آباد ٹیم اپنا پہلا میچ آزاد کشمیر کے خلاف گیارہ سے تیرہ جنوری تک کھیلے گی۔۔ ٹورنامنٹ گیارہ جنوری سے نو فروری تک جاری رہے گا جس بہاولپور، فیصل آباد، سیالکوٹ، آزاد کشمیر ، حیدر آباد ، ایبٹ آباد، لاڑکانہ، کوئٹہ، کراچی اور ڈیرہ مراد جمالی ریجن کی ٹیمیں شرکت کریں گی
#Pakistan