Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد کو باؤلرز کےخلاف بیان دینا مہنگا پڑگیا۔۔ فاسٹ باؤلرز نے ٹیم انتظامیہ کےسامنے شکایتوں کے انبار لگادئے۔۔۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شکست کے بعد سرفرازاحمد نے پریس کانفرنس میں باؤلرز کو تنقید کانشانہ بنایا ۔۔ کپتان نےباؤلرز کی رفتار کو بھی جنوبی افریقی باؤلرز کےمقابلے میں کم قرار دیا۔۔ ذرائع کےمطابق فاسٹ باؤلرز کپتان کی تنقید پر بھڑک اٹھے اور کپتان کے بیان پر خوش نہیں ہیں۔۔
باؤلرز نے شکوہ کیا کہ گزشتہ تمام فتوحات میں انکا کردار رہا اور کپتان کے تبصرے سے حوصلہ شکنی ہوئی۔۔ سرفرازاحمد کو کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی والے بیانات نہیں دینے چاہئے تھے۔۔۔ ذرائع کےمطابق کپتان سرفراز احمد کے بیان کے بعد ٹیم کا ماحول بھی ناخوشگوار ہے ۔۔ پاکستان اور جنوبی افریقا تیسرے ٹیسٹ میں جمعے سے آمنے سامنے ہوں گے۔
#Pakistan