Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ابتدائی دو ٹیسٹ میں ناکامی پر پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جنوبی افریقا میں سینچورین اور کیپ ٹاؤن کی پچز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور دونوں پچز کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے غیر موضوع قرار دیا تھا۔ اب جنوبی افریقا کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن نے مکی آرتھر کو جواب دیتے ہوئے ان کے بیان کو حیران کن قرار دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں اوٹس گبسن نے کہا کہ ہاں کیپ ٹاؤن کی پچ نا ہموار ضرور تھی مگر فاف ڈوپلیسی اور شان مسعود نے ثابت کیا کہ اس پچ پر کس طرح بیٹنگ کی جاسکتی ہے۔ اوٹس گبسن نے کہا کہ کیپ ٹاؤن اور سینچورین کی پچز کو خراب قرار نہیں دیا جاسکتا ہم کچھ عرصہ پہلے سری لنکا میں تھے اور وہاں کی پچز ان پچز سے بہت زیادہ خراب تھیں
#Pakistan