Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغانستان پریمیر لیگ میں اپنی کارکردگی سے سب کی توجہ حاصل کرنے والے حضرت اللہ زازئی نے بنگلادیش میں بھی دھوم مچادی۔ اپنی ٹیم ڈھاکا ڈائنامائٹس کو ایک سو پانچ رنز سے کامیابی دلادی۔ ڈھاکا میں کھیلے گئے اپنے پہلے میچ میں ہوم ٹیم نے بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بانوے رنز اسکور کیے۔ حضرت اللہ زازئی نے پانچ چھکوں کی مدد سے چھتیس گیندوں پر ستاون رنز اسکور کیے۔ کیرون پولارڈ نے ستائس اور آندرے رسل نے پچیس رنز بنائے۔ جواب میں کھلنا ٹائٹنز کی ٹیم تیرہ اوورز میں صرف ستاسی رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ڈھاکا کی جانب سے شکیب الحسن نے تین اور سنیل نارائن نے دو وکٹیں لیں۔ شاندار بیٹنگ پر حضرت اللہ زازئی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
#Bangladesh#Afghanistan