Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے آصف علی کا “نک نیم “ رکھنے کے لیے اپنے شائقین سے تجاویز مانگ لی۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹویٹ کرتے ہوئے شائقین کو چار آپشنز دیے جس میں ہتھوڑا، سِکسولا، لپاڑو اور کلہاڑا شامل ہیں۔ شائقین ہتھوڑا کے نام کو سب سے زیادہ پسند کررہے ہیں۔
آصف علی گزشتہ تین سیزن سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں اور گزشتہ سیزن میں انھوں نے بارہ میچز کی گیارہ اننگز میں تیس کی اوسط سے دو سو تیرہ رنز اسکور کیے اور اس میں ان کے سولہ کراکرے چھکے بھی شامل تھے۔ پی ایس ایل کی پرفارمنس کے باعث ہی آصف علی قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم میں منتخب ہوئے مگر اب تک خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔
#Islamabad United