Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دورہ جنوبی افریقا میں بیٹسمینوں کی ناکامی پر سابق انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے بھی ہمدردی جتا دی۔ کیون پیٹرسن نے بیٹسمینوں کی ناکامی پر کہا پاکستانی ٹیم کے زیادہ طر بیٹسمینوں کو جنوبی افریقا کی مشکل پچز پر کھیلنے کا تجربہ نہیں ہے جبکہ مہمان ٹیم نے سیریز کی ابتدا سے قبل صرف ایک پریکٹس میچ کھیلا جو کسی بھی ٹیم کے لئے کافی نہیں ہوگا انھوں نے کہا ایک پریکٹس میچ کھیل کر کوئی ٹیم بھی ان مشکل کنڈیشنز میں بہتر پرفارم نہیں کر سکتی۔
کیون پیٹرسن کا مزید کہنا تھا کہ اگر جنوبی افریقا، انگلینڈ یا آسٹریلیا ایشیاء میں بغیر پریکٹس کے کھیلے تو ان ٹیموں کو بھی اسی مشکلات کا سامنا ہوگا جو اس وقت پاکستان کو درپیش ہیں۔ دوسرے میچ میں شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد نے بھی یہ وضاحت پیش کی تھی اگر ہماری ٹیم نے دو تین پریکٹس میچ کھیلے ہوتے تو نتائج بہتر ہوتے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
#Pakistan