Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان انڈر 16 ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں 5 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز آج ہوگیا ہے۔ قومی ٹیم کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کی جانب سے نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک ویڈیو پیغام جاری ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور پاکستان انڈر 16 کی ٹیمیوں کے درمیان سیریز شروع ہونے جارہی ہے
بابر اعظم نے کہا کے یہ بہت اچھا پلیٹ فارم ہے اسے بہتر طریقے سے استعمال کرنا چاہیے اور بغیر دباؤ میں آئے کرکٹ کھیل کر کارکردگی ک�� مظاہرہ کرنا چاہیے۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ اس ٹیم میں کچھ کھلاڑی ہیں جو مجھے اپنا فیورٹ مانتے ہیں تو میں کوشش کروں گا کے اچھی کارکردگی دکھا کر ان کی امیدوں پر پورا اتروں. پاکستان اور آسٹریلیا انڈر 16 کے درمیان 5 ون ڈے میچ کھیلیں جائیں گے۔
#Pakistan