Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فتح حاصل کرکے ایک اور ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے۔ پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب کپتان مصباح الحق نے بطور کپتان ایشیا سے باہر ٹیسٹ میچز کھیلتے ہوئے 8 مقابلوں میں ٹیم کو کامیابی دلوائی ہے۔ مصباح کی قیادت میں قومی ٹیم نے ایشیا سے باہر مجموعی طور پر 21 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں 8 میں ٹیم کو کامیابی ملی سابق کپتان مصباح ایشائی کپتانوں میں برصغیر سے باہر کھیلتے ہوئے سب سے کامیاب کپتان بھی رہے ہیں مگر اب اس ریکارڈ پر بھی بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی نظریں جمالی۔
کوہلی بحیثیت کپتان ایشیا سے باہر 18 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں جس میں انھوں نے 6 میں فتح اپنے نام کی. اب کوہلی کو مصباح کا ریکارڈ توڑنے کے لئے صرف دو فتوحات درکار ہیں آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں جیت حاصل کرکے کوہلی نے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا بھی ریکارڈ برابر کردیا ہے گنگولی کی قیادت میں بھارت ٹیم نے ایشیا سے باہر 21 ٹیسٹ میچوں میں 6 مرتبہ فتح حاصل کی تھی۔
#India