Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند نہ کرنے کی آواز بلند کردی۔ جاوید میانداد نے کہا کہ ڈیپارمنٹ کرکٹ کو بند کرنے کے بجائے اس پر محنت کرنے کی ضرورت ہے یہی وہ پلیٹ فارم ہے جہاں کھلاڑی قومی ٹیم میں آنے کے راستے ہموار کرتے ہیں۔ میانداد کا کہنا ہے کہ ماضی میں ڈیپارمنٹ کرکٹ سے بڑے بڑے کھلاڑی ابھرے ہیں جنھوں نے لمبے عرصے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ اگر ڈیپارمنٹ کرکٹ کو بند کیا گیا تو ہماری کرکٹ کا مزید حشر خراب ہوجائے گا۔ انھوں نے حکومت سے درخواست بھی کی کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے کے لئے فنڈنگ کریں ورنہ ملک کا سب سے مقبول کھیل بھی تباہی کی طرف چلا جائے گا۔ جاوید میانداد نے بتایا کہ ان کے دور میں ہر کام کا ایک مخصوص طریقے سے ہوتا تھا۔ ہر ڈیپارٹمنٹ کے پاس ملک کے بہترین کھلاڑی تھے۔ ڈپارٹمنٹ کرکٹ سے ٹیلنٹ تیار ہوکر پاکستان ٹیم کو ملتا تھا اس کے سبب پاکستانی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں شمار ہوتی تھی
#Pakistan