Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی اخبار کے مطابق بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے جو ڈیلنی کی جگہ اظہر علی کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور کیا تھا۔ جو ڈینلی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم میں شامل ہوں گے جس کے باعث وہ مزید سڈنی سکسرز کا حصہ نہیں رہ پائیں گے۔
آسٹریلوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ سے جاری سیریز میں مایوس کن کھیل سے اظہرکا کیس کمزور ہوا، اب سڈنی سکسرز کی جانب سے انگلینڈ کے ہی جیمز ونس کی خدمات لینے کیلیے کوشش ہورہی ہیں، انھیں ایک سے دو روز میں جواب دینا ہوگا، اگر ان سے معاہدہ ہوگیا تو وہ اتوار کو دستیاب ہوسکتے ہیں۔ پاکستان کا جنوبی افریقہ سے تیسرا ٹیسٹ 15 جنوری کو ختم ہوگا، معاہدے کی صورت میں اظہر اسکے بعد ہی سڈنی کو جوائن کر سکتے تھے۔
#Pakistan