Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد آسٹریلین سلیکٹرز نے ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کر دی۔ آسٹریلیا نے سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے 13 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ٹم پین کو ہی کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 جنوری سے ہو گا جس کیلئے آسٹریلوی ٹیم میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اوپننگ بیٹسمین اور ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کو ڈراپ کر دیا گیا جبکہ مچل مارش اور شان مارش بھی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔ نوجوان بلے باز ول پوکوسکی پہلی مرتبہ آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
میتھیو رینشا اور جوئے برنز کی آسٹریلوی ٹیم میں دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم ٹم پین، عثمان خواجہ، جوش ہیزل ووڈ، جوئے برنز، پیٹ کمنز، مارکس ہیرس، ٹریوس ہیڈ، مارنس لبوشانے، نیتھن لائن، ول پوکوسکی، میتھیو رینشا، مچل اسٹارک اور پیٹر سڈل پر مشتمل ہے۔
#Australia v Sri Lanka 2019#Australia#Sri Lanka