Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے فاف ڈوپلیسیز کی جگہ ڈین ایلگر کو تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے کپتان بنانے کا اعلان کر دیا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث کپتان فاف ڈوپلیسیز پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی تھی جس وجہ سے اوپنر ڈین ایلگر کو کپتان بنایا گیا۔ ڈین ایلگر اس سے پہلے 2017 میں انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں بھی کپتانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
ایڈن مرکرم کو انجری کی وجہ سے نئے کھلاڑی پیٹر ملان کو متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ایڈن مرکرم کا میچ سے پہلے فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد تیسرے ٹیسٹ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے سلیکشن کنوینر لنڈا زونڈی کے مطابق پیٹر ملان ڈومیسٹک میں شاندار فارم میں ہیں اس لیے انھیں متبادل کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa