Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش پریمیر لیگ کی ابتداء ہوتے ہی سٹے باز بھی سرگرم ہو گئے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق چھ بھارتی شہریوں کو بنگلہ دیش پریمیر لیگ کے میچز میں سٹے بازی کرتے ہوئے پکڑا اور تمام افراد کو گراؤنڈ سے باہر نکال کر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ابتدائی تین روز کے دوران مجموعی طور پر بیس افراد کو گراؤنڈ سے باہر کیا جا چکا ہے۔
بورڈ کے مطابق گراؤنڈ میں موجود عبوری کورٹ نے سٹے بازوں کو سزائیں سنائی ہیں اور آئندہ میچز کیلئے بھی یہی کورٹس برقرار رہیں گی۔ گزشتہ برس بھی بی پی ایل میں سٹے بازی کرنے کے الزام میں 80 افراد کو گراؤنڈ سے نکالا گیا تھا جس میں تقریبا 10 سے 12 غیرملکی شہری بھی شامل تھے۔