Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ اور پاکسستان کے پاس ون ڈے رینکنگز میں پوزیشن بہتر کرنے کا موقع ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 19 جنوری سے شروع ہو گی اور 30 جنوری کو آخری ون ڈے میچ کھیلا جائے گا جس کے بعد تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہو گی۔ پاکستان ٹیم اس وقت ون ڈے رینکنگز میں پانچویں اور جنوبی افریقہ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان ٹیم چوتھی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے جو کہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا۔ گرین شرٹس نے پانچوں میچز میں پروٹیاز کیخلاف فتح سمیٹی تو چوتھی پوزیشن پر قبضہ جما لیں گے۔ پروٹیاز کے خلاف کلین سوئپ یا چار ایک سے شکست کی صورت میں پاکستان ٹیم پانچویں سے چھٹے نمبر پر چلی جائے گی۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa