Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عباس کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کی نوید سنا دی۔ ساوتھ افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کے اعلان کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں انضمام الحق نے کہا کہ محمد عباس بہت زبردست بولر ہیں اور سلیکشن کمیٹی کی خواہش ہے کہ وہ ون ڈے ٹیم میں شامل ہوں۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہمارا ہدف اس وقت ورلڈکپ ہے اور انگلینڈ کی کنڈیشنز میں گیند سوئنگ ہوتی ہے اس لیے محمد عباس ہمارے لیے مفید ثابت ہوں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف محمد عباس کو کندھے کی انجری ہوئی تھی اس لیے ان پر ابھی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے پہلے ہمیں انگلینڈ اور آسٹریلیا سے پانچ، پانچ ون ڈے میچز کھیلنے ہیں جہاں عباس کو ضرور آزمایا جائے گا اور مجھے امید ہے کہ عباس کے ون ڈے ٹیم میں آنے سے بولنگ لائن مزید بہتر ہو گی۔