Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کے اسٹار پرفارمر فواد عالم طویل عرصے سے ناانصافی کا شکار رہے ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد بھی قومی ٹیم میں ان کا انتخاب نہیں کیا جا رہا ہے مگر خود پر ہونے والی زیادتیوں پر مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے کبھی کوئی شکایت نہیں کی۔
اس کی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر پاکستان ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر آواز بلند کی تو میری جو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی امیدیں ہیں وہ بھی ختم ہو جائیں گی۔ فواد عالم نے کہا کہ میرا کام پرفارم کرنا ہے جو کہ میں بہتر طریقے سے کر رہا ہوں۔
ڈومیسٹک کرکٹ کے میعار پر انھوں نے کہا اسٹرکچر کو تبدیل کرنے سے بہتر ہے کہ اسی کو بہتر بنایا جائے۔ فواد عالم کا مزید کہنا تھا کہ بیٹسمینوں کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنا آسان نہیں ہوتا اور اگر ڈومیسٹک کرکٹ کی بنیاد پر قومی ٹیم کا انتخاب ہو تو یقیناً نتائج بہتر ہونگے۔
#Pakistan