Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے بھارت اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کے انتخاب پر کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ہوا جس میں سے حیران کن طور پر تجربہ کار کھلاڑیوں کو ٹیم سے فارغ کیا گیا۔
شین واٹسن نے سلیکٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا آسٹریلوی کرکٹ مشکل دور سے گزر رہی ہے ایسے وقت میں درست فیصلے کرنے کی بجائے سلیکشن کمیٹی کیجانب سے من مانی کی جا رہی ہے۔ شین واٹسن کے مطابق کھلاڑیوں کو ٹیم میں مسلسل مواقع نہیں دیے جا رہے۔
سابق آل راؤنڈر نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں کرس لین کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ واٹسن کا ماننا ہے کہ سلیکٹرز کو اپنی من مانی بند کرنا ہو گی کیونکہ ان کے غلط فیصلوں سے ٹیم مشکلات سے دوچار ہو رہی ہے۔
#Australia