Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے قبل تربیتی کیمپ کیلئے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکواڈ میں میریسا انگوئیلیرا، رینیس بوئسے، شمائنے چمبیلے، شمیلا کونیل، ڈینڈرا ڈوٹن، آفی فلیچر، شبیکا گجنابی، شنیتا گری منڈ، انیسہ محمد، سٹیفنی ٹیلر، راشدہ ولیمز اور شکیرہ سلمان شامل ہیں۔ ان کے علاوہ چینہل ہینری، کیانا جوسیف، کیاسائی نائٹ، حیلے میتھیوز، نتاشا مکلین، کارشما، اکیرا،چھیڈین نیشن، بھی شامل ہیں۔
دورہ پاکستان کیلئے ویسٹ انڈیز خواتین کرکٹ ٹیم کا کیمپ دو ہفتے تک انٹیگا میں لگے گا۔ جس کے بعد ان کھلاڑیوں میں سے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ہو گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز جنوری کے آخر میں کراچی میں کھیلی جائے گی۔
#Pakistan Women#West Indies Women