Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور جنوبی افرقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا مگر وانڈررز گراونڈ کی پچ تیار کرنا جنوبی افریقی بورڈ حکام کیلئے ایک چیلنچ بن گیا ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے گزشتہ دو میچوں کیلئے استعمال ہونے والی پچز پر شدید تنقید کی تھی جس کے بعد سب کی نظریں جوہانسبرگ ٹیسٹ کی پچ پر مرکوز ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کپتان سرفراز احمد اور مکی آرتھر نے بھی نے وانڈررز پچ کا بغور جائزہ لیا ہے جبکہ ایک میچ کیلئے پابندی کا شکار فاف ڈوپلیسیز کو بھی وکٹ دکھائی گئی۔ یاد رہے اگر وانڈررز وکٹ معیار کے مطابق نہ ہوئی تو اسٹیڈیم پر 4 سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔ پاکستان ٹیم انتظامیہ نے کیپ ٹاؤن اور سنچورین ٹیسٹ کی وکٹ کو بھی اوسط قرار دیا تھا۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa