Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کپتان ٹم پین کو سلیکٹر بنانے کا مشورہ دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں جانتا ہوں سلیکٹرز ٹم پین سے مشورہ کرتے ہوں گے مگر صرف مشورہ نہیں انھیں مکمل سلیکٹر ہونا چاہیے۔ پونٹنگ نے کہا کہ جب میں کپتان تھا تو میں یہی چاہتا تھا کہ جو ٹیم میں چاہوں وہی مجھے ملے اور میں اب بھی یہ چاہتا ہوں کہ کپتان سلیکٹر بھی ہو کیوںکہ شکست کے بعد اسی کا احتساب کیا جاتا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ اگر کپتان کسی پلیئر کو ٹیم میں لینا چاہتا ہے اور وہ نہیں ملتا جبکہ وہ کسی پلیئر کو نہیں لینا چاہتا اور اسے شامل کیا جاتا ہے تو کپتان کیسے اس پلیئر کے ساتھ انصاف کر سکتا ہے۔ رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ سلیکٹر کو کسی کھلاڑی کو ڈراپ اور کسی کو شامل کرنے کا مقصد بتانا چاہیے کیوںکہ اگر آپ کو سلیکٹر، کپتان اور کوچ سے رائے نہیں ملے گی تو آپ خود کی غلطیوں پر کیسے قابو پا سکتے ہیں۔
#Australia