Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگز جاری کر دی ہے جس میں کیوی اور کچھ سری لنکن کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے اش سوڈھی نے سیریز میں 8 اور لوکی فیرگوسن نے 7 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد دونوں بولرز مشترکہ طور پر 31 ویں نمبر پر آ گئے۔
بولرز رینکنگز میں بھارت کے جسپریت بمراہ پہلے، راشد خان دوسرے اور کلدیپ یادیو تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس کے بعد روس ٹیلر تیسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے۔ ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ بیٹنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کا پانچواں اور فخر زمان کا بارہواں نمبر ہے۔
#New Zealand