Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں ڈیوڈ وارنر نے اپنی شاندار بیٹنگ کے ذریعے سیلہٹ سکسرز کو چٹاگانگ وائکنگز کے خلاف 5 رنز سے فتح دلا دی۔ ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں سیلہٹ سکسرز نے پہلے کھیلتے ہوئے بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔ ڈیوڈ وارنر نے 47 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔ نکولس پوران نے بھی 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
جواب میں چٹاگانگ وائکنگز کی ٹیم نے زبردست مقابلہ کیا لیکن مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر صرف 163 رنز ہی بنا سکی۔ روبی فری لنک 44 اور کیمرون ڈیلپورٹ 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سیلہٹ سکسرز کو اپنے پہلے میچ میں کومیلا وکٹورینز سے شکست ہوئی تھی اور اب اپنا تیسرا میچ 12 جنوری کو ڈھاکا ڈائنامائٹس کے خلاف کھیلے گی۔
#Chittagong Vikings#Sylhet Sixers