Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ کل سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا۔ امام الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کی پچز بہت مشکل ہیں اور یہاں کھیلنا آسان نہیں ہے خاص طور پر اوپنرز کیلئے کافی مشکل ہو جاتا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کا پیس اٹیک بھی بہت اچھا ہے۔
امام الحق نے کہا کہ وہ اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امام الحق نے پاکستان کرکٹ مینجمنٹ کی بھی تعریف کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔ تیسرے ٹیسٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سیریز تو ہاتھ سے نکل چکی ہے مگر پوری ٹیم کی نظریں اب تیسرا ٹیسٹ جیتنے پر مرکوز ہیں۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa