Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ شروع ہونے میں اب کچھ ہی دن باقی ہیں۔ شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل کے آغاز کا بےصبری سے انتظار ہے۔ اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے اور ٹیم کی پروموشن کیلئے فرنچائزز نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے نت نئے طریقے اپنائے ہوئے ہیں۔ لاہور قلندرز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے عوام سے کٹ ڈیزائن کی تجاویز مانگیں۔
فائنل ہونے والے ڈیزائن کو معروف فیشن ��یزائنر ایچ ایس وائے حتمی شکل دیں گے اور پی ایس ایل 4 میں وہی کٹ استعمال کی جائے گی۔ اس دوڑ میں پشاور زلمی بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ پشاور زلمی نے پچھلے سیزن کے فائنل میں اداکارہ ماہرہ خان، حمزہ عباسی، جاوید آفریدی کی لی گئی تصویر کو دلچسپ انداز میں پیش کیا اور اس میں شائقین سے فرق تلاش کرنے کو کہا۔
#PSL2019#Pakistan Super League#Pakistan Super League PSL 2019#Peshawar Zalmi#Lahore Qalandars