Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ کل سے جوہانسبرگ کے میدان میں شروع ہو گا۔ ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی بیٹسمینوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے شان مسعود اس سیریز کے ٹاپ اسکورر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔
شان مسعود نے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں 47.25 کی اوسط سے 189 رنز بنائے ہیں جس میں ان کا بہترین اسکور 65 ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے کامیاب بیٹسمین بابر اعظم ہیں جنہوں نے 37.75 کی اوسط سے 151 رنز اسکور کیے ہیں اور ان کا بہترین اسکور 72 رہا۔
تیسرے نمبر پر ساؤتھ افریقہ کے ٹیمبا باووما موجود ہیں جنہوں نے دو ٹیسٹ میچوں کی تین اننگز میں 141 رنز بنا رکھے ہیں۔ اسد شفیق چار اننگز میں 121 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa