Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے بیٹسمین بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کے ابتدائی دنوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جس وجہ سے انھیں ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا۔ اس کے باوجود سلیکشن کمیٹی نے انھیں ٹیسٹ ٹیم میں بار بار موقع دیا اور بابر اعظم نے گزشتہ کچھ عرصے میں ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھا کر ناقدین کا منہ بند کر دیا۔
ہر گزرتی ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم کی بہتر ہوتی ٹیسٹ رینکنگ ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ گزشتہ سال نومبر کے اختتام تک بابر اعظم 79 ویں نمبز سے 39 ویں پوزیشن پر پہنچے۔ ساؤتھ افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد وہ ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگز میں 25 ویں پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں۔
#Pakistan