Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقی آل راؤنڈر ایلبی مورکل نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ایلبی مورکل نے ٹویٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب کرکٹ میں میرے سفر کا اختتام ہو رہا ہے اور یہ سفر بہت شاندار رہا۔ انھوں نے کہا کہ اس دوران کچھ یادیں اچھی رہیں اور کچھ بریں لیکن طویل عرصے تک کرکٹ کھیلنا میری خوش نصیبی تھی۔
اپنی ٹویٹ میں ایلبی مورکل نے ڈومیسٹک ٹیم ٹائٹنز اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ آل راؤنڈر نے 58 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی مچیز میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کی۔ 58 ون ڈے میچز میں انھوں نے 782 رنز اسکور کیے جبکہ بولنگ میں 50 وکٹیں حاصل کیں۔
50 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایلبی مورکل نے 21.18 کی اوسط سے 572 رنز بنائے اور بولنگ میں 26 شکار کیے۔ آل راؤنڈر کو ایک ٹیسٹ میچ میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کا موقع بھی ملا۔
#South Africa