Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم میں ایک دفعہ پھر فاسٹ بولر جنید خان کو شامل نہیں کیا گیا۔ ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کے بعد انھیں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا لیکن وہ بدقسمتی سے انجری کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے۔
جنید خان نے اپنے ٹویٹر میں پیغام میں ٹیم میں منتخب ہونے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کے لیے خاص مبارکباد جن کا اس سیریز میں کم بیک ہوا ہے۔ جنید خان نے کہا کہ امید ہے کہ آپ سب ساؤتھ افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa