Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آصف علی، حارث سہیل اور جنید خان کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ محمد عامر، عماد وسیم، محمد رضوان اور حسین طلعت کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کو اپنی نیک خواہشات بھیجیں۔
سابق کپتان نے قومی ٹیم کی مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اگر ساؤتھ افریقہ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کی وجہ ایک تیز بولر کی کمی ہے تو فاسٹ بولر وہاب ریاض کو موقع دیا جائے۔ ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 جنوری سے ہو گا۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa