Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور لاہور قلندرز کے نئے کپتان محمد حفیظ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ لاہور قلندرز کی کپتانی کرنا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے اور میں پوری ذمہ داری کیساتھ لاہور قلندرز کی کپتانی کروں گا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹاس کرنے والے کپتانوں کی بھرمار ہے مگر میں ان میں سے نہیں ہوں، میری کوشش ہو گی کہ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو بہتر طریقے سے لیکر چلوں۔
حفیظ نے بتایا کہ اچھے اور برے نتائج آنے کی وجوہات ہوتی ہیں، گزشتہ تین برسوں میں کبھی لاہور قلندرز کی بولنگ اور کبھی بیٹنگ مضبوط رہی ہے مگر اس بار ہماری ٹیم کا دیگر ٹیموں سے موازنہ کیا جائے تو زیادہ متوازن نظر آ رہی ہے۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ورلڈکپ سے قبل اچھی لیگ رہے گی، کھلاڑیوں کے پاس اچھا موقع ہو گا کہ پرفارمنس دکھا کر میگا ایونٹ کے لئے ٹیم میں جگہ بنائیں۔