Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

فاسٹ بولر جنید خان کو جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے مطابق جنید خان کرکٹ کھیلنے کیلئے ابھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اور انھیں ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے جس کے بعد متبادل کے طور پر جنید خان نے بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بنگلہ دیش میں جاری بی پی ایل میں ٹیم کھلنا ٹائٹنز نے جنید خان کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہوا تھا۔ کھلنا ٹائٹنز نے اب تک تین میچز کھیلے اور تینوں میں ہی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
#Bangladesh Premier League 2019#Pakistan#Khulna Titans