Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

میلبرن رینیگیڈز نے بگ بیش لیگ کے 26 ویں میچ میں برسبین ہیٹ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے عثمان شنواری نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ عثمان شنواری نے بہترین لائن اور لینتھ سے بولنگ کرتے ہوئے اپنے چار اوورز میں 16 رنز دیے اور تین وکٹیں وکٹ حاصل کیں۔
برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 144 رنز بنائے تھے۔ دوسری اننگز میں میلبرن رینیگیڈز نے باآسانی ہدف کا تعاقب کر کے برسبین ہیٹ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا اور لیگ میں چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔ میلبرن رینیگیڈز 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔
یہ عثمان شنواری کا بگ بیش لیگ میں آخری میچ تھا۔ فاسٹ بولر ایک دو روز میں پاکستان واپس آ جائیں گے جس کے بعد ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے۔
#BBL08#Melbourne Renegades