Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اظہر علی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں جس کے باعث ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بھی ناکام ہوئی اور دونوں میچز میں شکست بھی ہوئی۔ ان کی پرفارمنس پر ناقدین خوب ان پر تنقید کر رہے ہیں اور اظہر علی نے اس کا جواب بلے سے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جوہانسبرگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز قدرے بہتر تھی، نیٹس میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے مگر جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں نہ جانے کیا ہو گیا۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ وہ تیسرے ٹیسٹ میں فارم حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف چار اننگز میں اظہر علی صرف 44 رنز ہی بنا سکے ہیں۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa