Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کے ساتھ سفر اختتام کو پہنچ گیا۔ گزشتہ دو سیزنز میں راشد لطیف کراچی کنگز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز اور مشیر تھے۔ سابق کپتان راشد لطیف نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اس بات کی تصدیق کی کہ وہ مزید کراچی کنگز فرانچائز کا حصہ نہیں ہوں گے۔
انھوں نے اپنی ٹویٹ میں کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اور اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیم کے ساتھ میرا تجربہ بہت بہترین رہا۔ راشد لطیف نے مستقبل میں ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
راشد لطیف کے ٹویٹ پر کراچی کنگز کے بولر اسامہ میر نے جواب دیتے ہوئے کہا ٹیم کے تمام کرکٹرز نے آپ سے بہت کچھ سیکھا اور ٹیم میں آپ کی کمی بہت محسوس ہو گی۔
#Pakistan Super League#Pakistan#Karachi Kings