Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کا ریکارڈ ملا جلا ہے مگر پاکستان ٹیم یہاں بھی اب تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکی ہے۔ جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے اب تک 39 میچز کھیلے جس میں سے 16 میں اسے کامیابی ملی اور 12 میں شکست ہوئی جبکہ 11 ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے۔
اس میدان پر پاکستان اور جنوبی افریقہ اب تک تین میچز میں آمنے سامنے ہوئے۔ دو میں جنوبی افریقہ کو کامیابی ملی اور ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔ 2013 میں اسی گراؤنڈ پر پاکستان ٹیم 49 رنز پر ڈھیر ہوئی جس کے باعث جنوبی افریقہ کو 211 رنز سے کامیابی ملی۔
جوہانسبرگ پر دیگر ایشیائی ٹیموں کی بات کی جائے تو بھارتی ٹیم یہاں سب سے کامیاب ٹیم رہی۔ بھارت نے یہاں پانچ میچز کھیلے جس میں سے دو میچز جیتے جبکہ تین میچز ڈرا ہوئے۔ سری لنکا کو یہاں دونوں میچز میں شکست ہوئی۔ جوہانسبرگ کے اس اسٹیڈیم میں تقریبا 28 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa