Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کا اعلان ہوا تو آصف علی کی جگہ حسین طلعت کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔ چیف سلیکٹر کے مطابق انھیں خراب پرفارمنس کی بنیاد پر ڈراپ کیا گیا مگر رمیز راجہ نے اس فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔ رمیز راجہ کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ آصف علی کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کرنا غلطی ہے کیونکہ ان کے اندر یہ صلاحیت ہے کہ وہ کسی بھی وقت میچ کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ جنوبی افریقی لیگ میں آصف نے اچھی پرفارمنس دی اور ان کی سلیکشن ایک اچھا فیصلہ ثابت ہو سکتی تھی۔ آصف علی نے جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں نو میچز کھیلے اور صرف 16 کی اوسط سے 150 رنز اسکور کیے۔ آصف علی نے پاکستان کی جانب سے 11 ون ڈے میچز میں 28 کی اوسط سے 200 رنز بنائے جس میں ایک نصف سنچری شامل تھی۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa