Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کو مستقبل کا کپتان قرار دے دیا۔ ثمین رانا کا کہنا تھا فخر زمان، فخر پاکستان اور فخر لاہور قلندرز ہے۔ انھوں نے کہا کہ فخر زمان کو مستقبل میں لاہور قلندرز کا کپتان بنانے کے لئے گروم کیا جا رہا ہے۔ ثمین رانا کا کہنا تھا کہ فخر زمان اور شاہین آفریدی گراس روٹ لیول کی مثال ہیں، ان کھلاڑیوں کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں کتنا ٹیلینٹ موجود ہے۔
انھوں نے بتایا کہ یہ دو کھلاڑی لاہور قلندرز کا ہر میچ کھیلیں گے۔ ثمین رانا نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں لاہور قلندرز نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا ہے، میں نے شکست کے بعد کھلاڑیوں کو روتے ہوئے بھی دیکھا مگر اس بار ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہو۔
#Lahore Qalandars