Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت کے نائب کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے بھارت کی ٹیم تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف منتخب کردہ ٹیم ہی ورلڈکپ کی ٹیم ہو گی البتہ اس وقت پرفارمنس اور فٹنس کو مدنظر رکھا جائے گا۔ روہت شرما کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے پہلے ہمیں 13 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں اور یہ ورلڈکپ کی تیاری کا بہترین موقع ہے اسی لئے تقریبا ان ہی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو ورلڈکپ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سڈنی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب کپتان کا کہنا تھا کہ پورا سال ہم نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، ورلڈکپ شروع ہونے تک اگر کوئی کھلاڑی زخمی ہو گیا تو یہ الگ بات ہے اور اس کا متبادل کھلاڑی بھی ہمارے پاس موجود ہو گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کون کون سے کھلاڑی انگلینڈ میں کھیلیں گے یہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور فٹنس پر منحصر ہے۔