Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی میں ایمرجنگ ایشیا کپ کے دوران انتظامات پر تنقید کرنے والے یو اے ای کے تینوں کرکٹرز کی معافی قبول کر لی۔ ایمرجنگ ایشیا کپ میں سہولیت کے فقدان پر پی سی بی پر تنقید کرنے پر امارات کرکٹ بورڈ نے تین کرکٹرز پر آٹھ ہفتے کی پابندی عائد کی تھی۔ کھلاڑیوں میں روہان مصطفیٰ، احمد رضا اور رمیز شاہد شامل تھے۔
پی سی بی کی جانب سے معافی قبول کرنے کے بعد امارات کرکٹ بورڈ تینوں کھلاڑیوں پر عائد جرمانہ کراچی میں ایک فلاحی تنظیم میں جمع کرائے گا۔ یو اے ای کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور معافی قبول ہونے کے باوجود تینوں کھلاڑی سلیکشن کے لیے آٹھ ہفتے سے پہلے دستیاب نہیں ہوں گے۔
اماراتی بورڈ کے مطابق تینوں کھلاڑی نیپال کے خلاف سریز کیلئے لگائے گئے کیمپ میں بھرپور ٹریننگ کر رہے۔
#Pakistan#United Arab Emirates