Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ نے اپنی ہوم سیریز میں میزبان ٹیم سری لنکا کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز اپنے نام کیں۔ نیوزی لینڈ نے اس کامیابی کے ساتھ ساتھ ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے میچز میں 1,054 رنز بنائے جو کہ اب تک تین ون ڈے میچز کی سیریز میں بنائے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں۔
نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں 371، دوسرے میچ میں 319 اور تیسرے میچ میں 364 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ اس سے پہلے 2017 میں بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 1,053 رنز بنائے تھے جو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں اس وقت سب سے زیادہ رنز تھے اور اسی سیریز میں انگلش ٹیم نے 1,037 رنز بنائے تھے۔
#Sri Lanka in New Zealand 2018/19#Sri Lanka#New Zealand