Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری نوجوان وکٹ کیپرز کیلئے تربیتی کیمپ کی نگرانی کرنے والے سابق وکٹ کیپر عتیق الزمان نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ عتیق الزمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کی قومی ٹیم کی کوچنگ کرنا کبھی ان کی خواہش نہیں رہی لیکن وہ جونیئر ٹیم کی کوچنگ کرنا پسند کریں گے۔
عتیق الزمان نے مزید کہا کہ میں سینیئر ٹیم کے لیے کھلاڑی تیار کرنا پسند کروں گا۔ عتیق الزمان سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی ٹیم کے ہیڈکوچ ہیں۔ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کیساتھ مل کر اپنی بولنگ پر محنت کی۔
قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر بھی عتیق الزمان کی کوچنگ صلاحیتوں کے معترف ہیں اور انھوں نے کہا تھا کہ عتیق الزمان نے جس طرح عامر کی بولنگ پر محنت کی وہ قابل تعریف ہے۔
#Pakistan