Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کے خلاف 19 جنوری سے شروع ہونے والی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ بیٹسمین ریسیوان ڈرڈوسین اور فاسٹ بولر ڈین پیٹرسن کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ریسیوان ڈرڈوسین ساؤتھ افریقہ کی جانب سے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
لسٹ اے کرکٹ کے 84 میچز میں ان کی بیٹنگ اوسط 43.57 کی ہے اور وہ 8 سنچریاں بھی اسکور کر چکے ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کے نام تین سنچریاں ہیں۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ون ڈے اسکواڈ منتخب کیا گیا ہے۔
ساؤتھ افریقہ ون ڈے ٹیم: فاف ڈو پلیسیز (کپتان)، ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، عمران طاہر، ہینریچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، ڈین پیٹرسن، ہینڈل فیلکوائیو، ڈوین پریٹوریس، کگیسو رباڈا، طبریز شمسی، ڈیل اسٹین اور ریسیوان ڈرڈوسین۔
#Pakistan in South Africa 2018/19#Pakistan#South Africa