Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے دورہ بھارت کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 24 فروری کو بنگلور اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی 27 فروری کو وشکاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 2 مارچ کو حیدرآباد، دوسرا میچ 5 مارچ کو ناگپور، تیسرا میچ 8 مارچ کو رانچی، چوتھا میچ 10 مارچ کو رانچی اور آخری میچ 11 مارچ کو دہلی میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا کو ورلڈکپ سے پہلے 13 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں جس میں سے پانچ پاکستان اور آٹھ بھارت کے خلاف کھیلے جائیں گے۔
#India#Australia