Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم کے ہیڈکوچ جسٹن لینگر پریس کانفرنس کے لیے آئے تو ایک صحافی نے ان سے گلین میکسویل سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ گلین میسکویل کو بتایا گیا کہ آپ پاکستان کیخلاف ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جس کے بعد انھوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔
جسٹن لینگر نے صحافی سے واپس سوال کیا کہ کیا آپ کو یقین ہے کہ ایسا ہی ہوا تھا جس کے بعد صحافی نے کہا کہ میں آپ سے سوال پوچھ رہا ہوں۔ جسٹن لینگر نے جواب دیا کہ آپ مجھے بتا رہے ہیں اس لیے میں آپ سے پوچھ رہا ہوں کہ آپ کو یقین ہے کہ ایسا ہوا تھا؟
صحافی نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے اور آسٹریلوی کوچ نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے۔ جسٹن لینگر نے مزید کہا کہ آپ سے میرا لہجہ تھوڑا سخت ہو گیا اس لیے میں معذرت خواہ ہوں۔
#Australia