Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کو انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں فاسٹ بولرز کے سامنے ہمیشہ ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان ملکوں کے بولرز کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ شاندار ہے۔ پاکستان کے خلاف کامیاب ترین ٹیسٹ بولرز کی بات کی جائے تو بھارت کے کپل دیو کا نام سب سے اوپر آتا ہے جنھوں نے 29 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کے خلاف 30 کی اوسط سے 99 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا میں گلین میکگرا نے پاکستانی بیٹسمینوں کو بہت پریشان کیا اور وہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ لیجنڈری آسٹریلوی بولر نے پاکستان کے خلاف 17 ٹیسٹ میں 21 کی شاندار اوسط سے 80 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کی راہ دکھائی۔ ڈینس للی نے پاکستان کے خلاف 17 ٹیسٹ میں 71 اور جیمز اینڈرسن نے 15 ٹیسٹ میں 63 وکٹیں اپنے نام کیں۔
کورٹنی والش، ڈیل اسٹین، اسٹورٹ براڈ، رچرڈ ہیڈلی، کولن کروفٹ اور میلکم مارشل بھی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ فارمیٹ میں پچاس یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
#Pakistan#India#Australia#South Africa#England#New Zealand